سعودی – برطانوی سربراہی اجلاس میں سلامتی اور معیشت پر توجہ مرکوز

مے: ریاض کے ساتھ ہمارے تعاون نے ہمارے بہت سے شہریوں کو بچایا   رياض: "الشرق الاوسط” کل ریاض میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے برطانوی وزیر اعظم ٹریزامے سے بات چیت کا سرکاری اجلاس منعقد کیا۔ اس دوران دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و بین […

سعودی – برطانوی سربراہی اجلاس میں سلامتی اور معیشت پر توجہ مرکوز
مے: ریاض کے ساتھ ہمارے تعاون نے ہمارے بہت سے شہریوں کو بچایا
1491412648916820000

رياض: "الشرق الاوسط”

کل ریاض میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے برطانوی وزیر اعظم ٹریزامے سے بات چیت کا سرکاری اجلاس منعقد کیا۔ اس دوران دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و بین الاقوامی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی اخباری ایجنسی نے بتایا کہ شاہ سلمان نے اجلاس کے آغاز میں برطانوی وزیر اعظم کو شاہ عبد العزیز یادگاری شیلڈ دی۔

اسی ضمن میں "ڈاؤننگ سٹیریٹ” کے ترجمان نے کہا کہ اجلاس کے دوران طرفین نے سیکورٹی، معیشت اور تعلقات کے فروغ پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ خاتون وزیر اعظم مے نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب اور برطانیہ کے مابین سیکورٹی تعلقات نے برطانیہ میں کئی زندگیوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جمعرات 9 رجب 1438 ہجری­ 06 اپریل 2017ء  شمارہ: (14009)