امریکہ – اردن سربراہی اجلاس پر مسئلہ فلسطین کا غلبہ
ٹرمپ بانون کو قومی سلامتی کونسل سے برخاست کر رہے ہیں واشنگٹن: ہبہ قدسی کل وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور اردنی فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم کے مابین اجلاس کے دوران گفتگو میں علاقائی مسائل خاص طور پر فلسطینی مسئلہ کا غلبہ رہا۔ شاہ عبداللہ دوم نے ٹرمپ کے […]
ٹرمپ بانون کو قومی سلامتی کونسل سے برخاست کر رہے ہیں

واشنگٹن: ہبہ قدسی
کل وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور اردنی فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم کے مابین اجلاس کے دوران گفتگو میں علاقائی مسائل خاص طور پر فلسطینی مسئلہ کا غلبہ رہا۔
شاہ عبداللہ دوم نے ٹرمپ کے ہمراہ ان کے ملک اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے مابین مضبوط تعلقات پر تبادلہ خیال کے اجلاس کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا "چیلنجز کئی ہیں، ہمیں دہشت گردی کا سامنا کرنا ہوگا جس کا نہ تو کوئی مذہب ہے اور نہ حدود۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ صدر ٹرمپ (دہشت گردی کے انسداد اور اسے شکست دینے کی خاطر) اس جانب آگے بڑھے ہیں۔
شاہ عبد اللہ دوم نے گذشتہ ہفتے بحر المیت میں منعقدہ عرب سربراہی اجلاس کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران "اسرائیل اور تمام عرب ممالک کو سلامتی کا پیغام دیا گیا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "عرب ممالک نے یقین دہانی کی کہ عرب پہل کاری کے ذریعے ہمسایہ ممالک اسرائیل کو سیکورٹی اور قبولیت فراہم کریں گے۔
اسی ضمن میں امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ کے قریبی مشیر سٹیف بانون اب قومی سلامتی کونسل کے رکن نہیں رہے۔