"داعش” کا موصل میں ہیلی کاپٹر گرا کے اس کے پائلٹ کا قتل

سال کے اختتام سے قبل کردستان کی آزادی پر ریفرینڈم کرا لیا جائے گا   موصل: دلشاد عبد الله – اربيل: "الشرق الاوسط” عراق میں مشترکہ کاروائی کی کمانڈ نے کل اعلان کیا ہے کہ موصل میں مسلح تنظیم داعش نے فائرنگ کرکے عراقی فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا اور اس میں […]

"داعش” کا موصل میں ہیلی کاپٹر گرا کے اس کے پائلٹ کا قتل
سال کے اختتام سے قبل کردستان کی آزادی پر ریفرینڈم کرا لیا جائے گا
1491484820925441900

موصل: دلشاد عبد الله – اربيل: "الشرق الاوسط”

عراق میں مشترکہ کاروائی کی کمانڈ نے کل اعلان کیا ہے کہ موصل میں مسلح تنظیم داعش نے فائرنگ کرکے عراقی فوجی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا اور اس میں سوار دونوں پائلٹوں کو قتل کر دیا۔ کاروائی کی کمانڈ کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر موصل کے دائیں جانب وفاقی پولیس فورس کی امداد میں مصروف تھا اور اس نے مسلح "داعش” کے خلاف شدید لڑائی کی دوران انکے کئی افراد کو ہلاک کیا، لیکن آخر میں تنظیم کی فائرنگ سے موصل میں بائیں جانب گر کر تباہ ہو گیا۔ عراقی سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر پانچویں پل کے قریب دریائے دجلہ کے مشرقی کنارے پر واقع بائیں جانب کی انجینئرنگ کالونی میں گر کر تباہ ہو گیا۔

دریں اثناء سابق عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زیباری نے انکشاف کیا کہ عراقی کرد افراد تنظیم داعش کی شکست کے بعد اپنے مستقبل کے بارے میں "بہترین ڈیل” کےتحت کردستان کی آزادی کےمطالبے پر رواں سال میں ریفرینڈم کرانے کا عزم رکھتے ہیں۔

جمعہ 10 رجب 1438 ہجری­ 07 اپریل 2017ء   شمارہ: (14010)