مصر "ایمرجنسی” کے پہلے روز ہلاک شدگان کا جنازہ پڑھ رہا ہے

  قاہرہ: محمد حسن شعبان – وليد عبد الرحمن – محمد عبده حسنين کل ہزاروں مصریوں نے طنطا اور اسکندریہ شہر کے گرجا گھروں کے دھماکوں میں ہلاک ہونے والے45 افراد کے جنازے میں شرکت کی۔ جبکہ اس دوران چرچ کے علاقوں میں پہلی بار سیکورٹی ہائی الرٹ رہی اور یہ "ایمرجنسی” کے نفاذ [&

مصر "ایمرجنسی” کے پہلے روز ہلاک شدگان کا جنازہ پڑھ رہا ہے
1491842369603697400

قاہرہ: محمد حسن شعبان – وليد عبد الرحمن – محمد عبده حسنين

کل ہزاروں مصریوں نے طنطا اور اسکندریہ شہر کے گرجا گھروں کے دھماکوں میں ہلاک ہونے والے45 افراد کے جنازے میں شرکت کی۔ جبکہ اس دوران چرچ کے علاقوں میں پہلی بار سیکورٹی ہائی الرٹ رہی اور یہ "ایمرجنسی” کے نفاذ کا پہلا دن تھا۔

دریں اثناء تنظیم داعش نے ان دونوں خودکش دھماکے کرنے والوں کی شناخت کو ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ابو براء المصری” نے خود کو دھماکے سے اسکندریہ میں اڑایا اور "ابو اسحاق” نے طنطا کے میری گرگس چرچ میں خود کو اڑایا۔

دریں اثناء مصری سیکورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دوںوں خودکش حملہ آوروں نے 2013 میں شام کا سفر کیا تھا۔

اسی ضمن میں اسرائیلی حکام نے مصر کے ساتھ سرحدی راستے طابا کو کل اچانک بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

منگل 14 رجب 1438 ہجری­ 11 اپریل 2017ء  شمارہ: (14014)