حسن البنا کے پوتے کو فرانس سے ملک بدر
ہانی رمضان کی موجودگی "امن عامہ کے لیے خطرہ” پیرس: "الشرق الاوسط” ہفتے کی شام متنازعہ شخصیت حسن البنا کے پوتے ہانی رمضان کو فرانس نے امن عامہ کے لئے خطرہ کے بہانے ملک سے نکال دیا ہے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ نے کل اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سوئس شہریت کے […]
ہانی رمضان کی موجودگی "امن عامہ کے لیے خطرہ”

پیرس: "الشرق الاوسط”
ہفتے کی شام متنازعہ شخصیت حسن البنا کے پوتے ہانی رمضان کو فرانس نے امن عامہ کے لئے خطرہ کے بہانے ملک سے نکال دیا ہے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ نے کل اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سوئس شہریت کے حامل رمضان کو "ماضی کے رویے عوامی بیانات کی بنا پر انہیں فرانسیسی سرزمین پر امن عامہ کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دے کر” ہفتے کی شام سوئٹزر لینڈ کی جانب نکال دیا۔
وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طارق رمضان کے بھائی اور مصر کی جماعت اخوان المسلمون کے بانی کے پوتے ہانی رمضان کو "کولمار (مشرقی فرانس) میں کانفرنس کے موقع پر ہفتہ کو روز گرفتار کر کے فرانسیسی اور سوئٹزر لینڈ کی سرحد تک پولیس انہیں لائی”۔ وضاحت کی گئی کہ ایک انتظامی حکم کے تحت انہیں فرانسیسی علاقہ میں داخل ہونے سے منع کر دیا گیا ہے۔ یہ حکم ان کے خلاف جمعہ کے روز جاری کیا گیا تھا۔ وزیر داخلہ میتھیس ویکل کے بیان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ "اب وزارت داخلہ اور سیکورٹی فورسز مجبورا انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کے خلاف مسلسل جنگ جاری رکھیں گی۔