ٹیلرسون کی طرف سے اسد کے انجام کا مسئلہ سب سے مقدم
ماسکو: طہ عبد الواجد کل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسون ماسکو کے دورہ پر گئے ہیں اور وہ وہاں اپنے روسی ہم منصب سیرگی لافروف سے ملاقات کر کے شامی حکومت کے صدر بشار الاسد کے انجام کے مسئلہ کو سب سے مقدم کریں گے۔ ٹیلرسون ماسکو […]

ماسکو: طہ عبد الواجد
کل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسون ماسکو کے دورہ پر گئے ہیں اور وہ وہاں اپنے روسی ہم منصب سیرگی لافروف سے ملاقات کر کے شامی حکومت کے صدر بشار الاسد کے انجام کے مسئلہ کو سب سے مقدم کریں گے۔
ٹیلرسون ماسکو کو (7G ) ممالک کے ان وزرائے خارجہ کا ایک متحدہ پیغام پہنچائیں گے جو کل اٹلی کے لوکا شہر یں جمع ہوئے تھے اور واضح رہے کہ اس پیغام میں روس کی طرف سے اسد کو کی جانے والی مدد کی مذمت کی گئی ہے۔ انہوں نے روس کی دارالحکومت کی طرف سفر کرنے سے قبل صحافیوں سے واضح کیا ہے کہ اب اسد خاندان کی حکومت ختم ہونے والی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسد حکومت، ایرانیوں اور حزب اللہ کو روس کی حانب سے جو حمایت حاصل ہے اس کے سلسلہ میں بھی سوچنا ضروری ہے اور یہ سوال بھی ہے کہ کیا یہ اتحاد طویل مدت تک روس کے مفاد میں ہوگا یا روس اس سلسلہ میں ریاستہائے متحدہ امریکہ، دوسرے مغربی ممالک اور مشرق وسطی کے ممالک کی طرف ہونے کو ترجیح دے گا؟
بدھ 15 رجب 1438ہجری – 12 اپریل 2017ء شمارہ نمبر {14015}