خادم حرمين کی طرف سے قطر کے امیر اور امارات کے سربراہ کو "اونٹوں کے فیسٹیول شاہ عبد العزیز” میں شرکت کی دعوت
رياض: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو اپنا پیغام بھیجا۔ اس پیغام میں ماہ رواں کے دوران ریاض میں منعقدہ اونٹوں کے فیسٹیول شاہ عبد العزیز میں شرکت کی انہیں دعوت دی گئی ہے۔ یہ پیغام قطر […]

رياض: "الشرق الاوسط”
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو اپنا پیغام بھیجا۔ اس پیغام میں ماہ رواں کے دوران ریاض میں منعقدہ اونٹوں کے فیسٹیول شاہ عبد العزیز میں شرکت کی انہیں دعوت دی گئی ہے۔
یہ پیغام قطر کے امیر کے نائب شیخ عبد اللہ بن حمد آل ثانی نے کل شام شاہی دیوان میں خادم حرمین شریفین کے قطر میں سفیر عبد اللہ العیفان کا خیر مقدم کرتے ہوئے وصول کیا۔
اسی طرح شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اونٹوں کے فیسٹیول شاہ عبد العزیز میں شرکت کا دعوت نامہ متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کو بھیجا۔ یہ پیغام متحدہ عرب امارات کے صدر کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے امور خارجہ کے وزیر ڈاکٹر انور محمد قرقاش نے متحدہ عرب امارات میں خادم حرمین شریفین کے سفیر ڈاکٹر محمد البشیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے وصول کیا۔