"گروپ سات” ماسکو اور شامی حکومت پر پابندیاں عائد کرنے میں ناکام
اسد کو شام کے مستقبل کا حصہ نہیں ہونا چاہئے: امریکی وزیر خارجہ لوكا (اٹلی): "الشرق الاوسط” کل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن عالمی طاقتوں کا متحدہ پیغام لے کر ماسکو پہنچے، جس میں روس کی طرف سے شامی حکومت کے صدر بشار الاسد کی جاری حمایت کی مذمت کی گئی ہے۔ امریکی […]
اسد کو شام کے مستقبل کا حصہ نہیں ہونا چاہئے: امریکی وزیر خارجہ

لوكا (اٹلی): "الشرق الاوسط”
کل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن عالمی طاقتوں کا متحدہ پیغام لے کر ماسکو پہنچے، جس میں روس کی طرف سے شامی حکومت کے صدر بشار الاسد کی جاری حمایت کی مذمت کی گئی ہے۔ امریکی وزیر نے روسی دارالحکومت جانے سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہم پر واضح ہے کہ اسد خاندان کی حکمرانی انتہا کے قریب پہنچ چکی ہے”۔
"گروپ سات” برطانیہ کی جانب سے شام اور روس کے لئے تجویز کردہ پابندیوں کے بارے میں کسی اتفاق پر نہیں پہنچ سکا ہے۔ دریں اثناء امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اس بات پر زور دیا کہ شامی حکومت کے صدر بشار الاسد کو شام کے مستقبل کا حصہ نہیں ہونا چاہئے۔