حوثی بغاوت "مفتی” پر اثر انداز
ریاض: عبد الہادی حبتور – جدہ: اسماء الغابری کل یمنی حکومت اور یمن کے وسیع تر اداروں نے باغیوں کی جانب سے مفتی جمہوریہ قاضی محمد العمرانی کی جگہ شمس الدین محمد شرف الدین کو یمن کا مفتی بنانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ یمن کے اوقاف اور اصلاح […]

ریاض: عبد الہادی حبتور – جدہ: اسماء الغابری
کل یمنی حکومت اور یمن کے وسیع تر اداروں نے باغیوں کی جانب سے مفتی جمہوریہ قاضی محمد العمرانی کی جگہ شمس الدین محمد شرف الدین کو یمن کا مفتی بنانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
یمن کے اوقاف اور اصلاح کے وزیر ڈاکٹر احمد عطیہ نے "الشرق الاوسط” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "وزارت اوقاف حوثی اور صالح کی طرف سے اسے ایک اور بغاوت کا اقدام تصور کر رہی ہے "۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم چاہتے تھے کہ دینی جہت اس قسم کے تنازعوں سے دور رہے، مگر ان لوگوں نے دین اور دنیا کو اس بغاوت کے ذریعے برباد کر دیا ہے”۔ عطیہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس تقرری سے فتووں کا ایک سیلاب امڈ آئے گا، جس سے فرقہ واریت کے ضمن میں خون، آبرو اور مال کو مباح کر دیا جائے گا”۔ انہوں نے باغیوں پر الزام عائد کیا کہ "وہ شریعت کے نام پر ایرانی ہاتھوں کو (ملک میں) داخل کر رہے ہیں”۔