موصل میں "داعش” کے کمانڈروں کا ٹھکانہ تباہ
موصل: دلشاد عبد الله عراقی وفاقی پولیس نے کل اعلان کیا ہے کہ اس نے موصل کے وسطی پرانے شہر میں واقع تنظیم داعش کی قیادت کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا ہے۔ جبکہ تنظیم نے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں محاصرہ شدہ شہریوں پر سختی بڑھا دی ہے تاکہ اس جانب فوج […]

موصل: دلشاد عبد الله
عراقی وفاقی پولیس نے کل اعلان کیا ہے کہ اس نے موصل کے وسطی پرانے شہر میں واقع تنظیم داعش کی قیادت کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا ہے۔ جبکہ تنظیم نے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں محاصرہ شدہ شہریوں پر سختی بڑھا دی ہے تاکہ اس جانب فوج کی پیش رفت کو روکا جا سکے۔
عراقی وفاقی پولیس کے چیف، میجر جنرل رائد شاکر جودت نے "الشرق الاوسط” سے کہا کہ کل ہماری فورسز نے دہشت گرد تنظیم (داعش) کے زیر کنٹرول پرانے شہر میں واقع ان کے کمانڈروں کے ٹھکانے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ یہ کاروائی طیارے سے چھوڑے گئے میزائل کے ذریعے اپنے مقررہ ہدف کو نشانہ بناتے ہوئے کی گئی ہے، یہ طیارہ اس شہر کو آزاد کرانے کے لئے 9 فروری سے شروع ہونے والی عسکری کاروائیوں کے بعد اس کی نگرانی پر مامور تھا۔