واشنگٹن کے شام کے بارے میں ماسکو سے مستحکم مذاکرات
لندن: "الشرق الاوسط” واشنگٹن نے کل ماسکو کے بارے اپنی بیان بازی کو ہوا دی، جب وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر ہربرٹ میک ماسٹر نے پر زور انداز میں کہا کہ وقت آگیا ہے کہ شام کی حکومت کی حمایت کرنے اور یورپ میں "تخریب کاری” کے عمل پر […]

لندن: "الشرق الاوسط”
واشنگٹن نے کل ماسکو کے بارے اپنی بیان بازی کو ہوا دی، جب وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر ہربرٹ میک ماسٹر نے پر زور انداز میں کہا کہ وقت آگیا ہے کہ شام کی حکومت کی حمایت کرنے اور یورپ میں "تخریب کاری” کے عمل پر روس کے ساتھ مستحکم انداز میں مذاکرات کئے جائیں۔
میک ماسٹر نے "اے بی سی” چینل سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ روس کی طرف سے بشار الاسد حکومت کی حمایت خانہ جنگی کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کی وجہ سے ہمسایہ ممالک، عراق اور یورپ میں بحران شدید ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "روس کی طرف سے اس قسم کے خوفناک نظام کی حمایت اسے تنازعہ کا فریق بنا رہی ہے، چنانچہ لازم ہے کہ اس پر سوال اٹھائے جائیں جبکہ روس کی طرف سے یورپ میں تخریب کاری اس کے علاوہ ہے”۔