امریکہ کوریا کے بحران کو حل کرنے کے لئے چین کو گھسیٹ رہا ہے
واشنگٹن: "الشرق الاوسط” واشنگٹن نے شمالی کوریا کے بحران کے حل کے لئے بیجنگ کو گھسیٹ لیا ہے۔ جیسا کہ کل امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل ہربرٹ میک ماسٹر نے افغانستان سے اسکی تصدیق کی ہے کہ "چین سمیت عالمی اتفاق رائے کے مطابق شمالی کوریا کا خطرناک رویہ مزید جاری نہیں [&helli

واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
واشنگٹن نے شمالی کوریا کے بحران کے حل کے لئے بیجنگ کو گھسیٹ لیا ہے۔ جیسا کہ کل امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل ہربرٹ میک ماسٹر نے افغانستان سے اسکی تصدیق کی ہے کہ "چین سمیت عالمی اتفاق رائے کے مطابق شمالی کوریا کا خطرناک رویہ مزید جاری نہیں رہ سکتا ہے”۔ پیانگ یانگ میزائل تجربہ کی ناکامی کے چند گھنٹوں کے بعد میک ماسٹر نے امریکی ٹی وی چینل "اے بی سی” کو انٹرویو کے دوران کہا کہ "ہم اپنے اتحادیوں، شراکت داروں اور چینی رہنماؤں کے ساتھ مل کر مختلف اختیارات و تجاویز پر غور کر رہے ہیں”۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب ژی جن پنگ کے مابین اپریل کے آغاز میں فلوریڈا میں ہونے والی ملاقات "دوستانہ تعلقات کی بنیاد رکھی گئی تھی”۔