ٹرمپ کا کوریا کے مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں چینی تعاون کی تعریف
ٹوکیو: "الشرق الاوسط” امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے مضبوط تعلق کے سلسلہ میں کہا ہے کہ اسی کی وجہ سے چین کے صدر شی جنپنگ کے ساتھ تعلق قائم ہوا ہے اور انہوں شمالی کوریا کے مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں بیجنگ کے تعاون کی تعریف بھی کی […]

ٹوکیو: "الشرق الاوسط”
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے مضبوط تعلق کے سلسلہ میں کہا ہے کہ اسی کی وجہ سے چین کے صدر شی جنپنگ کے ساتھ تعلق قائم ہوا ہے اور انہوں شمالی کوریا کے مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلہ میں بیجنگ کے تعاون کی تعریف بھی کی ہے۔
ٹرمپ نے "فوکس نیوز چینل” کے ذریعہ کئے گئے ایک انٹرویو میں چین کے ساتھ تجارت کے سلسلہ میں اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے اسے نرم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ابھی میں کیا کروں؟ کیا میں چین کے ساتھ تجارتی جنگ چھیڑ دوں جبکہ ہم کوریا ک ساتھ برسرپیکار ہیں؟ تب تو میں چین کے ساتھ بڑے احترام کے ذریعہ معاملہ کرونگا اور میں جنپنگ کا بھی بہت احترام کرونگا اور ہم دیکھیں گے کہ وہ کیا کر سکتے ہیں۔
بدھ 22 رجب 1438ہجری – 19 اپریل 2017ء شمارہ نمبر {14022}