اسد حکومت کی جانب سے "کیمیکل” کے استعمال پر فرانس کے ثبوت
بيروت: بولا اسطيح – لندن: "الشرق الاوسط” فرانس نے انکشاف کیا ہے کہ رواں ماہ اپریل کی چار تاریخ خان شیخون پر کیمیائی حملے کے بارے میں وہ چند روز میں ثبوت پیش کرے گا کہ واقعی شامی حکومت نے اس حملے میں کیمیکل کا استعمال کیا تھا جس سے 87 افراد جان […]

بيروت: بولا اسطيح – لندن: "الشرق الاوسط”
فرانس نے انکشاف کیا ہے کہ رواں ماہ اپریل کی چار تاریخ خان شیخون پر کیمیائی حملے کے بارے میں وہ چند روز میں ثبوت پیش کرے گا کہ واقعی شامی حکومت نے اس حملے میں کیمیکل کا استعمال کیا تھا جس سے 87 افراد جان بحق ہو گئے تھے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ جان مارک ایرولٹ نے کل فرانسیسی پارلیمانی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "ہمارے پاس کچھ عناصر ایسے ہیں جو ہمیں یقین دلاتے ہین کہ "شامی حکومت” نے جان بوجھ کر کیمیائی ہتھیار کا استعمال کیا ہے”۔
دریں اثناء برطانوی " کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم” کے وفد نے اپنے ڈائریکٹر جنرل احمد اوزومیجو کے بیان کو نقل کرتے ہوئے وضاحت کی کہ خان شیخون پر سیرین گیس یا اسی طرح کا ممنوعہ زہریلا مادہ استعمال کیا گیا ہے۔ یہ نتیجہ ترک اور برطانوی لیبارٹریز کی طرف سے منعقدہ گزشتہ ٹیسٹ کے موافق ہے۔