مخالفین کو پناہ نہ دینے کے سلسلہ میں مصر اور سوڈان کے درمیان معاہدہ
خرطوم: احمد یونس کل مصر اور سوڈان نے خرطوم میں اپنے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والے ایک اجلاس کے درمیان اپنی حکومت مخالف جماعتوں کا تعاون نہ کرنے اور ان کو پناہ نہ دینے کے سلسلہ میں ایک معاہہ کیا ہے۔ حالیہ چند مہینوں کے درمیان […]

خرطوم: احمد یونس
کل مصر اور سوڈان نے خرطوم میں اپنے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والے ایک اجلاس کے درمیان اپنی حکومت مخالف جماعتوں کا تعاون نہ کرنے اور ان کو پناہ نہ دینے کے سلسلہ میں ایک معاہہ کیا ہے۔
حالیہ چند مہینوں کے درمیان دونوں ملکوں کے تعلقات کے درمیان کشیدگی تھی جس کی وجہ سے سوڈانی صدر عمر البشیر نے اقوام متحدہ میں متنازعہ "مثلث حلائب” کے سلسلہ میں اختلافات کو ختم کرنے کی دھمکی دی ہے اور انہوں نے قاہرہ پر سوڈانی مخالفین کا تعاون کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اسی طرح مصری ذرائع ابلاغ نے خرطوم پر "اخوان المسلمین” کے اہلکار کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا ہے کیونکہ قاہرہ کی نگاہ میں یہ جماعت دہشت گرد ہے۔
جمعہ 24 رجب 1438ہجری – 21 اپریل 2017ء شمارہ نمبر {14024}