سعودی مصری سربراہی اجلاس اور شکوک و شبہات کا ازالہ
دونوں فریقوں کا قومی سلامتی کی خواہش اور مداخلتوں کو مسترد کرنے پر زور دیا رياض: فتح الرحمن يوسف – نايف الرشيد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل ریاض میں مصر کے صدر عبد الفتاح سیسی سے مذاکراتی اجلاس منعقد کیا، دونوں سربراہان نے اس دوران نے برادرانہ تعلقات […]
دونوں فریقوں کا قومی سلامتی کی خواہش اور مداخلتوں کو مسترد کرنے پر زور دیا

رياض: فتح الرحمن يوسف – نايف الرشيد
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل ریاض میں مصر کے صدر عبد الفتاح سیسی سے مذاکراتی اجلاس منعقد کیا، دونوں سربراہان نے اس دوران نے برادرانہ تعلقات کی دستاویز سمیت دونوں ملکوں میں تعاون کی راہوں اور خطے کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا۔
مذاکرات کے دوران خطے کو درپیش اہم چیلنجوں کے بارے میں بھی بات کی گئی جن میں سرفہرست دہشت گردی کا خاتمہ رہا، اس کے علاوہ دونوں فریقوں نے عرب خطے کی موجودہ صورت حال کی بناء پر مل کر مزید مربوط کوششوں اور بین الاقوامی میدان میں کل جماعتی مشاورت تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ ایک مربوط حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے اس رجحان سے نمٹا جا سکے جو اب پوری دنیا کو چیلنج کر رہا ہے۔ دریں اثناء دونوں رہنماؤں نے عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی تمام تر کوششوں کا مقابلہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور برادر ممالک کے مابین تفرقہ پیدا کرتے ہوئے ان کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والوں کی راہوں کو عرب قومی سلامتی کے تحفظ کی خاطر روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔