جولائی میں سوڈان پر لگی امریکی پابندیوں کے ختم ہونے کی امید

خرطوم: احمد یونس سوڈان کے وزیر خارجہ ابراہیم غندور نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ 12 جولائی آتے ہی ان کے ملک پر لگی امریکی پابندیاں ختم ہو جائیں گی کیونکہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے ایگزیکٹیو آرڈر کے مطابق امریکی انتظامیہ کی طرف سے متعین کردہ مدت یہی […]

جولائی میں سوڈان پر لگی امریکی پابندیوں کے ختم ہونے کی امید
5

خرطوم: احمد یونس

سوڈان کے وزیر خارجہ ابراہیم غندور نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ 12 جولائی آتے ہی ان کے ملک پر لگی امریکی پابندیاں ختم ہو جائیں گی کیونکہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے ایگزیکٹیو آرڈر کے مطابق امریکی انتظامیہ کی طرف سے متعین کردہ مدت یہی ہے۔ اس متعینہ مدت میں جزئی پابندیاں ختم ہوں گی لیکن 180 دن کی مدت گرتے ہی تمام پابندیاں ختم ہو جائیں گی اور یہ اس وقت ہوگا جب خرطوم ان پانچ شرطوں کو پورا کرے گا جو "پانچ ٹریکس پلان” کے نام سے مشہور ہیں۔

اتوار 26  رجب 1438ہجری –  23 اپریل  2017ء شمارہ نمبر {14026}