غزہ میں زبردست تاریکی میں خوف ودہشت کا منظر
رام اللہ: کفاح زبون فلسطینی حکوت نے اس بجلی کے بل کی ادائیگی سے منع کر دیا ہے جو اسرائیل غزہ کو دیا کرتا تھا۔ اسرائیل اس کے ذریعہ علاقہ کے تین فیصد ضرورتوں کو پورا کرنے میں حسہ لیتا تھا اور یہ نیا لائحہ عمل صدر محمود عباس کی طرف […]

رام اللہ: کفاح زبون
فلسطینی حکوت نے اس بجلی کے بل کی ادائیگی سے منع کر دیا ہے جو اسرائیل غزہ کو دیا کرتا تھا۔ اسرائیل اس کے ذریعہ علاقہ کے تین فیصد ضرورتوں کو پورا کرنے میں حسہ لیتا تھا اور یہ نیا لائحہ عمل صدر محمود عباس کی طرف سے ان کاروائیوں کے سلسلہ میں کیا گیا ہے جن کی وجہ سے حماس تحریک کو ایک گوشہ میں کر دیا جائے گا پھر اسے پورے علاقہ کو اتفاقی حکومت کے حوالہ کرنے کے لیے مجبور کیا جائے گا۔ اسرائیلی حکومت کے کوآرڈینیٹ یوا مورڈیچائی نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی حکومت نے انہیں سرکاری طور پر غزہ میں بجلی کی قیمت کی ادائگی نہ کرنے کے سلسلہ میں اطلاع دی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ غزہ میں زبرست تاریکی ہوگی اور علاقہ میں جو ایک بجلی گھر تھا وہ چند ہفتے پہلے ہی بند ہو گیا ہے۔
جمعہ 2 شعبان 1438ہجری – 28 اپریل 2017ء شمارہ نمبر {14031}