ازہر میں فادر کا بیان: دین کے نام پر تشدد نہیں
قاہرہ: ولید عبد الرحمن کل فادر فرنسیس نے مصر کی اپنی پہلی زیارت میں تمام دینی رہنماؤں کو دینی دہشت پسندی کو ختم کرنے اور کراہت وناپسندیدگی پر ابھارنے والی وحشیت وبربریت کا مقابلہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے ازہر کی عالمی امن کانفرنس کے اختتامی جلسہ کے دوران […]

قاہرہ: ولید عبد الرحمن
کل فادر فرنسیس نے مصر کی اپنی پہلی زیارت میں تمام دینی رہنماؤں کو دینی دہشت پسندی کو ختم کرنے اور کراہت وناپسندیدگی پر ابھارنے والی وحشیت وبربریت کا مقابلہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے ازہر کی عالمی امن کانفرنس کے اختتامی جلسہ کے دوران اپنی بات پیش کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ہم دین کے نام پر ہر قسم کی شدت پسندی کی تردید بار بار کریں گے اور انہوں نے اخیر میں اپنی مصر کی زیارت کے سلسلہ میں کہا کہ یہ زیارت وحدت اور اخوت کی ہے۔
صدر عبد الفتاح سیسی نے صدارتی محل میں فادر کا استقبال کیا اور ان کے استقبال میں سرکاری تقریب کا بھی اہتمام کیا اور اس مناسب سے سیسی نے کہا کہ مصر کی سرزمین پر فادر فاتیکان کا استقبال پوری دنیا کے لیے قومی وحدت اور اس کی مضبوطی کا اعلان ہے اور ہماری یہ وحدت ہی ان لوگوں کے خلاف بنیادی دفاعی پوزیشن ہے جو ہمارے ملک کے خلاف برا چاہتے ہیں۔
ہفتہ 3 شعبان 1438ہجری – 29 اپریل 2017ء شمارہ نمبر {14032}