مثبت اعداد وشمار کی وجہ سے آستانہ میں مخالف جماعتوں کی شرکت قابل ترجیح
بیروت: کارولین عاکوم شامی مخالف جماعتوں کے ذرائع نے "الشرق الاوسط” کے سامنے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ مخالف جماعتیں ان مثبت اعداد وشمار کی وجہ سے آئندہ بدھ کو آستانہ میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کریں گے جن کی وجہ سے فائربندی کو عمل میں لایا جائے […]

بیروت: کارولین عاکوم
شامی مخالف جماعتوں کے ذرائع نے "الشرق الاوسط” کے سامنے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ مخالف جماعتیں ان مثبت اعداد وشمار کی وجہ سے آئندہ بدھ کو آستانہ میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کریں گے جن کی وجہ سے فائربندی کو عمل میں لایا جائے گا اور نئے فریقوں کو شامل کیا جائے گا جبکہ اس سے پہلے یہ معاملہ روس، ایران اور ترکی پر منحصر تھا۔
آستانہ کی طرف بھیجے گئے مخالف جماعتوں کے وفد کے ایک رکن جنرل فاتح حسون نے "الشرق الاوسط” سے کہا ہے کہ مذاکرات کے شیڈول میں نئے مثبت اسباب کو شامل کیا گیا ہے اور دعوت نامہ کے ساتھ انہیں غیر رسمی طور پر ہمارے پاس بھیجا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کانفرنس کی نششتوں میں انہیں امور پر غور وفکر کیا جائے گا لیکن مخالف جماعتوں میں سے بعض جماعتوں نے دمشق کے غوطہ میں ایک طرف "لشکر اسلام” اور دوسری طرف "لشکر رحمن” اور "شام کو آزاد کرنے والی پارٹی” کے درمیان ہونے والی جنگوں کو متاثر ہونے کے سلسلہ میں آگاہ کیا ہے۔
اتوار 4 شعبان 1438ہجری – 30 اپریل 2017ء شمارہ نمبر {14033}