برسلز کو لندن سے برکسٹ کی قیمت کا انتظار
برسلز: عبد اللہ مصطفی کل برسلز میں منعدہ چوٹی کانفرنس میں یورپ کے رہنماؤں نے برطانیہ سے یورپ یونین سے نکلنے کی وجہ سے بل کی ادائگی کا مطالبہ کیا ہے اور مذاکرات کی سمت کی تعیین کے لیے یہی ایک اہم رہنماء اصول ہے۔ فرانسیسی نیوز […]

برسلز: عبد اللہ مصطفی
کل برسلز میں منعدہ چوٹی کانفرنس میں یورپ کے رہنماؤں نے برطانیہ سے یورپ یونین سے نکلنے کی وجہ سے بل کی ادائگی کا مطالبہ کیا ہے اور مذاکرات کی سمت کی تعیین کے لیے یہی ایک اہم رہنماء اصول ہے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ رہنماؤں نے بقایا اکاؤنٹس کی ادائگی کے لیے جانبین کے متفق ہونے کی اہمیت پر اتفاق کیا ہے اور یہی سب سے زیادہ حساس سیاسی موضوع ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ برطانیہ کو یورپ یونین سے نکلنے کی وجہ سے زبردست بل کی ادائگی کرنی ہوگی اور اس کا اندازہ 60 ارب یورو لگایا گیا ہے۔
اتوار 4 شعبان 1438ہجری – 30 اپریل 2017ء شمارہ نمبر {14033}