مسجد نبوی پر حملہ کرنے والا نیٹ ورک سعودی سیکورٹی کی گرفت میں
جدہ میں تلاشی اور چھاپے کے دوران داعش کے 46 افراد گرفتار جن میں 32 سعودی بھی شامل ہیں رياض: عبد الہادی حبتور – عبد الله آل ہیضہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے الحرازات علاقے کے نیٹ ورک میں شامل افراد کو جدہ سے گرفتار کئے جانے کا انکشاف کیا ہے، یہ […]
جدہ میں تلاشی اور چھاپے کے دوران داعش کے 46 افراد گرفتار جن میں 32 سعودی بھی شامل ہیں

رياض: عبد الہادی حبتور – عبد الله آل ہیضہ
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے الحرازات علاقے کے نیٹ ورک میں شامل افراد کو جدہ سے گرفتار کئے جانے کا انکشاف کیا ہے، یہ لوگ کئی ایک دہشت گردانہ کاروائیوں میں براہ راست ملوث تھے۔ ان میں سرفہرست مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں نمازیوں پر دھماکہ خیز مواد کے ذریعے حملہ کرنے کی دہشت گردانہ کاروائی شامل ہے۔
کل ریاض میں سعودی عرب وزارت داخلہ کے سیکورٹی ترجمان برگیڈیئر منصور ترکی نے پریس کانفرنس کے دوران وضاحت کی کہ ان مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث اب تک گرفتار شدہ افراد کی تعداد 46 ہو چکی ہے، جن میں 32 سعودی شہری اور 14 غیر ملکی افراد ہیں۔ ان غیر ملکی افراد میں پاکستانی، یمنی، افغانی، مصری، اردنی اور سوڈانی شامل ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرگرمیوں کے بارے میں مزید معلومات کے حصول کے لئے ابھی تک تحقیقات جاری ہیں۔