ماسکو کے "پرامن علاقوں” کا "آستانہ” پر غلبہ
بيروت: كارولين عاكوم – بولا اسطيح ، ماسکو: طہ عبد الواحد آج شامی بحران کے حوالے سے "آستانہ4” مذاکرات شروع ہو رہے ہیں اور امید ہے کہ ان مذاکرات میں روس کی طرف سے "پرامن علاقوں” کے نام سے تجویز کردہ منصوبے کا غالبہ رہے گا۔ ذرائع نے مذاکرات کے چوتھے راؤ

بيروت: كارولين عاكوم – بولا اسطيح ، ماسکو: طہ عبد الواحد
آج شامی بحران کے حوالے سے "آستانہ4” مذاکرات شروع ہو رہے ہیں اور امید ہے کہ ان مذاکرات میں روس کی طرف سے "پرامن علاقوں” کے نام سے تجویز کردہ منصوبے کا غالبہ رہے گا۔
ذرائع نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ کے بارے میں "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ ضامن ممالک؛ 18 اور 19 اپریل کو طہران میں مذاکرات کے دواران، ماہرین کی طرف سے مرتب کردہ دستاویز کو شامی جماعتوں کے سامنے پیش کریں گے۔ یہ دستاویز شام میں جنگ بندی کو قائم کرنے اور کشیدگی کو کم کرنے کے علاوہ متصادم جماعتوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ہے۔