القدس، اسرائیل کا مقبوضہ علاقہ ہے نہ کہ حکومتی : "یونیسکو”

  رام الله: كفاح زبون کل فلسطین کی خوشی اور اسرائیل کے غصے کے دوران اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کی ایگزیکٹو کونسل نے اپنی قرار داد میں کہا ہے کہ القدس مقبوضہ شہر ہے۔ کل یونیسکو میں یورپی ممالک کی حمایت یافتہ فلسطینی قرار داد پر حق رائے […]

القدس، اسرائیل کا مقبوضہ علاقہ ہے نہ کہ حکومتی : "یونیسکو”
hamas-03-05-2017_0

رام الله: كفاح زبون

کل فلسطین کی خوشی اور اسرائیل کے غصے کے دوران اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کی ایگزیکٹو کونسل نے اپنی قرار داد میں کہا ہے کہ القدس مقبوضہ شہر ہے۔

کل یونیسکو میں یورپی ممالک کی حمایت یافتہ فلسطینی قرار داد پر حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اجلاس میں شریک ممالک کی اکثریت نے اس حق میں ووٹ دیئے کہ پرانا القدس کا علاقہ خالص فلسطینی ہے، تینوں مذاہب میں اس کی اہمیت کے پیش نظر اس پر اسرائیل کی خود مختاری نہیں ہے۔ اسی طرح قرارداد کے مسودے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ الخلیل شہر میں قبریں، حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا حرم اور بیت لحم میں راحیل (علیہ السلام) کی قبر یہ سب اسلامی قبریں اور علاقے ہیں۔

بدھ 7 شعبان 1438 ہجری­ 03 مئی 2017ء  شمارہ: (14036)