موصل میں عراقی فوج کی طرف سے ایک نئے محاذ کا آغاز

موصل: دلشاد عبد اللہ عراقی فورسز نے تنظیم داعش سے موصل شہر کو مکمل طور پر آزاد کرانے کے لیے کی جانے والی جنگوں میں ایک نئے محاذ کا آغاز کیا ہے۔ فوج کے لیفٹیننٹ افسر محمد الشمری نے "الشرق الاوسط” کو بتایا ہے کہ فوجی، وفاقی […]

موصل میں عراقی فوج کی طرف سے ایک نئے محاذ کا آغاز
1

موصل: دلشاد عبد اللہ

عراقی فورسز نے تنظیم داعش سے موصل شہر کو مکمل طور پر آزاد کرانے کے لیے کی جانے والی جنگوں میں ایک نئے محاذ کا آغاز کیا ہے۔

فوج کے لیفٹیننٹ افسر محمد الشمری نے "الشرق الاوسط” کو بتایا ہے کہ فوجی، وفاقی پولس اور فوری رد عمل کے عناصر نے کل صبح سویرے ہی موصل کے مغربی شمالی علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لیے وسیع پیمانہ پر براہراست کاروائی شروع کردی ہے اور ان علاقوں میں ہرمات، حاوی الکنیسہ اور مشیرفہ کے علاقے خاص طور پر شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عراقی فورسز تنظیم کے مسلح افراد پر زبردست ضربکاری کرکے دسیوں لوگوں کو ہلاک کردیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کاروائی کے چند گھنٹوں بعد ہم نے مشیرفہ کے تیسرے علاقہ، شمالی علاقہ اور اس کے واٹر فلٹر پروجکٹ کو آزاد کرا لیا ہے اور واضح رہے کہ ہم دوسرے علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔

جمعہ 9  شعبان 1438 ہجری –  5 مئی  2017ء شمارہ نمبر {14038}