” الشرق الاوسط” سے جعجع کی گفتگو: ایران تمام مشکلات کا سبب ہے
بیروت: ثائر عباس لبنانی افواج پارٹی کے صدر سمیر جعجع نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ علاقے کی تمام مشکلات کا سبب ایران ہے اور "حزب اللہ” نے شام میں مداخلت کر کے ایک تاریخی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ جعجع نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ […]

بیروت: ثائر عباس
لبنانی افواج پارٹی کے صدر سمیر جعجع نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ علاقے کی تمام مشکلات کا سبب ایران ہے اور "حزب اللہ” نے شام میں مداخلت کر کے ایک تاریخی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
جعجع نے "الشرق الاوسط” کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں کہا ہے کہ ایران جہاں کہیں بھی داخل ہوتا ہے وہاں مشکلات پیدا جاتی ہیں کیونکہ اس کے تصرفات سرکاری یا قانونی دائرے سے خارج ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ علاقے میں مکمل طور پر جنگ کی فضاء قائم ہے اور حالات بد سے بدتر ہو رہے ہیں۔ حزب اللہ سے متعلق جعجع کی رائے یہ ہے کہ اس نے شام میں مداخلت کر کے ایک تاریخی جرم کا ارتکاب کیا ہے اور اس کی قیمت شیعہ ہمیشہ ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایک بڑی فوجی طاقت وقوت کا وجود ہی حزب اللہ کے ساتھ بنیادی اختلاف کا سبب ہے کیونکہ اس طاقت کا وجود لبنان کے وجود اور وہاں ہر قسم کی اقتصادی ترقی کے لیے خطرہ ہے اور یہ اس پالیسی کی وجہ سے ہے جو پایسی ایران مشرق وسطی کے ساتھ ہمیشہ اختیار کرتا ہے۔
ہفتہ 10 شعبان 1438 ہجری – 6 مئی 2017ء شمارہ نمبر {14039}