جزائز کے انتخابات میں شرمناک شرکت
جزائر: "الشرق الاوسط” جزائر میں پرسوں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حکومت کی طرف سے ووٹ ڈالنے کے لیے لوگوں کو متحرک کرنے کے باوجود شرمناک شرکت کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نور الدین بدوی نے کہا ہے کہ ووٹ ڈکلنے والوں کی تعداد 38.25 […]

جزائر: "الشرق الاوسط”
جزائر میں پرسوں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حکومت کی طرف سے ووٹ ڈالنے کے لیے لوگوں کو متحرک کرنے کے باوجود شرمناک شرکت کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ نور الدین بدوی نے کہا ہے کہ ووٹ ڈکلنے والوں کی تعداد 38.25 فیصد پہنچی ہے اور یہ تعداد 2012ء کے مقابلہ میں بہت کم ہے کیونکہ اس سال ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد 42.90 فیصد تھی۔ اگر اس سال ووٹ ڈالنے والوں کے تناسب کے سلسلہ میں گفتگو کی جائے تو ان کی تعداد صرف 8.5 فیصد ہے جبکہ انتخابی فہرست میں ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد 23.2 ملین ہے یعنی انتخابی فہرست کے مطابق 15 ملین لوگ غایب ہیں یعنی انتخاب کا بائکاٹ کرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان کی فیصد 61 ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت ووٹ کے سلسلہ میں لوگوں کو مطمئن کرنے میں کس قدر ناکام ہے جبکہ حکومت نے انتخابی مرحلہ سے بہت مہینوں قبل ہی اپنا انتخابی مہم شروع کر دیا تھا۔
ہفتہ 10 شعبان 1438 ہجری – 6 مئی 2017ء شمارہ نمبر {14039}