سعودی اس سال چار شعبوں میں نجکاری کرنے کے لئے تیار
خبر: وائل مہدی ایک سعودی ذمہ دار نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ملک اس سال چار شعبوں میں نجکاری کرنے کے لئے تیار ہے۔ ان میں پہلا پانی کو صاف کرنے کا شعبہ ہے۔ دوسرا سعودی بجلی کے ماتحت بجلی پیدا کرنے کی کمپنی ہے۔ تیسرا غلوں کا گودام […]

خبر: وائل مہدی
ایک سعودی ذمہ دار نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ملک اس سال چار شعبوں میں نجکاری کرنے کے لئے تیار ہے۔ ان میں پہلا پانی کو صاف کرنے کا شعبہ ہے۔ دوسرا سعودی بجلی کے ماتحت بجلی پیدا کرنے کی کمپنی ہے۔ تیسرا غلوں کا گودام ہے اور چوتھا کھیل کلب ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ ان چار شعبوں کی نجکاری کے لئے مکمل تیاری ہو چکی ہے۔
سعودی عرب کے معیشت اور منصوبہ بندی کے نائب وزیر محمد تویجری نے "بلومبیرگ” کے ساتھ کل اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کے ملک نے 16 ڈھاچہ کی نجکاری کا قصد کیا ہے اور ان کے علاوہ عام اور خاص دونوں سیکٹر کے درمیان شراکت کے سو سے زائد مواقع فراہم کئے ہیں۔
جمعرات 14 شعبان 1438 ہجری 11 میئ 2017ء شمارہ: (14043)