کومی کی برخاستگی کے بعد "روسی روابط ” کا غیر واضح مستقبل
واشنگٹن: "الشرق الاوسط” امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے تحقیقات کے وفاقی بیورو (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو اچانک برخاست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو کہ ٹرمپ کی انتخابی مہم اور روس کے مابین مبینہ روابط کی فائل پر تحقیقات کی نگرانی کر رہے تھے اور […]

واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے تحقیقات کے وفاقی بیورو (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو اچانک برخاست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو کہ ٹرمپ کی انتخابی مہم اور روس کے مابین مبینہ روابط کی فائل پر تحقیقات کی نگرانی کر رہے تھے اور جبکہ ٹرمپ کو اس تحقیق کے بارے میں شکوک و شبہات تھے۔
انتظامیہ کی طرف سے فیصلے اور "روسی لنکس” کے مابین پائے جانے والے تعلقات پر تردید کے باوجود کل ڈیموکریٹک اور اور ریپبلکن کی طرف سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
چنانچہ کل ٹرمپ کا یہ کہنا تھا کہ”کومی نے واشنگٹن میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹس سمیت تقریبا ہر کسی کا اعتماد کھو دیا ہے، جب امور واضح ہونگے تو میرا شکریہ ادا کیا جائے گا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ کومی کی جگہ ایسے شخص کو لایا جائے گا جو ان سے زیادہ بہتر کام کریں گے اور وہ ادارے کے وقار کو بحال کریں گے”۔