"امارات ایئر لائن” کے منافع میں 70 فیصد کمی

خالص منافع کی مالیت 670 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے   دبئی: "الشرق الاوسط” امارات ایوی ایشن گروپ نے مارچ میں ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 2٫5 ملیار درہم (670 ملین ڈالر) کا خالص منافع ریکارڈ کیا ہے، جو کہ گذشتہ مالی سال کہ بہ نسبت 70 فیصد کم ہے۔ جبکہ […]

"امارات ایئر لائن” کے منافع میں 70  فیصد کمی
خالص منافع کی مالیت 670 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے
economy-110517-2

دبئی: "الشرق الاوسط”

امارات ایوی ایشن گروپ نے مارچ میں ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 2٫5 ملیار درہم (670 ملین ڈالر) کا خالص منافع ریکارڈ کیا ہے، جو کہ گذشتہ مالی سال کہ بہ نسبت 70 فیصد کم ہے۔ جبکہ کل آمدن گذشتہ سال کی بہ نسبت 2 فیصد اضافہ کے ساتھ 94٫7 ملیار درہم (25٫8 ملیار ڈالر) رہی، گروپ کے ریکارڈ کیش بیلنس میں 19 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جو کہ 19٫1 ملیار درہم (5٫2 ملیار ڈالر) بنتے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر سرٹیفکیٹس کے اجراء، بوئنگ طیاروں کے لئے بڑے پیمانے پر مسلسل سرمایہ کاری اور جہازوں میں خاص سہولیات کی فراہمی اور اس کے سامان وغیرہ کے ضمن میں واپس ہوگی۔

جمعہ 15 شعبان 1438 ہجری ­ 12 مئی 2017ء  شمارہ: (14045)