واشنگٹن کی طرف سے لافروف کو شامی انتظامیہ کا قصہ ختم کرنے کے سلسلہ میں پراصرار الٹیمیٹم
لندن: "الشرق الاوسط” واشنگٹن میں روس کے وزیر خارجہ سیگی لافروف کے مذاکرات نے ظاہرکیا ہے کہ بشار الاسد کے انجام کے سلسلہ میں اختلافات مسلسل رہیں گے جبکہ ایک طرف صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ شامی انتظامیہ اور اس کے 20 معاونین کا قصہ ختم کرنے پر مصر ہے تو […]

لندن: "الشرق الاوسط”
واشنگٹن میں روس کے وزیر خارجہ سیگی لافروف کے مذاکرات نے ظاہرکیا ہے کہ بشار الاسد کے انجام کے سلسلہ میں اختلافات مسلسل رہیں گے جبکہ ایک طرف صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ شامی انتظامیہ اور اس کے 20 معاونین کا قصہ ختم کرنے پر مصر ہے تو دوسری طرف موسکو نے شام میں عراق اور لیبیا جیسے حالات کے پیدا ہونے سے آگاہ کیا ہے۔
کل مغربی سفارتی ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو باخبر کیا ہے کہ ٹرمپ کی انتظامیہ نے واشنگٹن، لندن اور پیرس کے انٹیلیجنس کے پاس کافی دلائل ہونے کی وجہ سے اسد کے سلسلہ میں واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریف ادلب کے شہریوں پر فضائی حملہ کے ذریعہ شامی انتظامیہ ہی خان شون میں کیمیاوی حملہ کی سو فیصد ذمہ دار ہے۔
ہفتہ 16 شعبان 1438 ہجری 13 میئ 2017ء شمارہ: (14045)