جنیوا

شامی انتظامیہ کی طرف سے جنیوا سے قبل دمشق کو بہت جلد مضبوط بنانے کی کوشش

بیروت: بولا اسطیح شامی انتظامیہ پرسوں جنیوا میں شروع ہونے والے مذاکرات کے چھٹھے مرحلہ سے قبل دمشق کو مضبوط کرنے کی بہت جلدی دکھا رہی ہے کیونکہ اس میں انتظامیہ کے نام نہاد مفادات شامل ہیں جن کا مقصد دار الحکومت کو اپنے مخالفین سے خالی کرنا ہے اور یہ […]

شامی انتظامیہ کی طرف سے جنیوا سے قبل دمشق کو بہت جلد مضبوط بنانے کی کوشش
3333

بیروت: بولا اسطیح

شامی انتظامیہ پرسوں جنیوا میں شروع ہونے والے مذاکرات کے چھٹھے مرحلہ سے قبل دمشق کو مضبوط کرنے کی بہت جلدی دکھا رہی ہے کیونکہ اس میں انتظامیہ کے نام نہاد مفادات شامل ہیں جن کا مقصد دار الحکومت کو اپنے مخالفین سے خالی کرنا ہے اور یہ لائحۂ عمل قابون کے علاقہ تک پہنچ چکا ہے۔

کل شامی فورسز نے "برزہ” اور "تشرین” کے علاقہ میں نقل مکانی کی ہونے والی کاروائی کے چند دنوں بعد قابون کے علاقہ پر حملہ کرنا شروع کر دیا ہے اور شامی فورسز نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ ان لوگوں نے قابون کے علاقہ پر مکمل طور پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ حقوق انسان کے شامی رصد گاہ نے ان معلومات کی نفی کی ہے اور پرزور انداز میں کہا ہے کہ مخالف جماعتیں مسلسل بیس فیصد زمین پر قابض ہیں۔

اتوار 17 شعبان 1438 ہجری­ 14 مئی 2017ء شمارہ: (14047)