قطیف میں دہشت گردی پر مبنی ظلم وزیادتی کے خلاف عرب اور اسلامی دنیا کی مذمتیں

دمام: عبید سہیمی عرب اور اسلامی ملکوں کی طرف سے سعودی عرب کے مشرق میں واقع قطیف گورنریٹ کے عوامیہ علاقہ میں ترقی کے کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش اور امن وآشتی کے ساتھ رہنے والے لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردی پر مبنی کاروائی کی مسلسل مذمتیں […]

قطیف میں دہشت گردی پر مبنی ظلم وزیادتی کے خلاف عرب اور اسلامی دنیا کی مذمتیں
22222222

دمام: عبید سہیمی

عرب اور اسلامی ملکوں کی طرف سے سعودی عرب کے مشرق میں واقع قطیف گورنریٹ کے عوامیہ علاقہ میں ترقی کے کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش اور امن وآشتی کے ساتھ رہنے والے لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردی پر مبنی  کاروائی کی مسلسل مذمتیں ہو رہی ہیں کیونکہ اس سے قبل دہشت گرد عناصر نے ایک کمپنی کے ان کام کرنے والے لوگوں پر اندھا دھن گولی چلانا اور دھماکہ خیز مادہ پھیکنا شروع کر دیا تھا جنہوں نے مسورہ نامی گاؤں کو ترقی دینے کا کام شروع کیا تھا۔

بحرین کے وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں پرزور انداز میں کہا ہے کہ وہ دہشت گردی اور دہشت پسندی کے ہر طرح کی کاروائیوں سے مقابلہ کرنے کے لئے سعودی عرب کے ساتھ ہے۔

اتوار 17 شعبان 1438 ہجری­ 14 مئی 2017ء شمارہ: (14047)