شہر حدیدہ کو آزاد کرانے کا نیا لائحۂ عمل
عدن: "الشرق الاوسط " یمنی فوجی کے ایک سرکاری ترجمان نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں بحر احمر کے کنارے پر واقع شہر حدیدہ اور اس کے بندرگاہ کو باغیوں کے قبضہ سے آزاد کرانے کا ایک لائحۂ عمل فوج کے پاس موجود ہے۔ ترجمان کرنل […]

عدن: "الشرق الاوسط "
یمنی فوجی کے ایک سرکاری ترجمان نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں بحر احمر کے کنارے پر واقع شہر حدیدہ اور اس کے بندرگاہ کو باغیوں کے قبضہ سے آزاد کرانے کا ایک لائحۂ عمل فوج کے پاس موجود ہے۔ ترجمان کرنل عبدہ علی مجلی نے "الشرق الاوسط” کو بتایا ہے کہ ملکی فوج مکمل طور پر حدیدہ شہر کو آزاد کرنے کے لئے تیار ہے اور اسے حکومت کی اعلی قیادت کی طرف سے رہنمائی کی اجازت ہے۔
انہوں نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ گورنریٹ کے نوے فیصد شہری قانون اور اس فوج کی حمایت کریں گے جو ملک کے ما بقی حصوں کو باغیوں سے آزاد کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ملکی فوج نے یمن کے مغربی سمندر کے کنارے پر کامیابیاں حاصل کی ہے اور اب وہ حدیدہ شہر کے قریب ہے۔
بدھ 20 شعبان 1438 ہجری 17 مئی 2017ء شمارہ: (14050)