یمن میں کولیرا بیماری کو ختم کرنے کی سعودی کوششیں

ریاض: نائف الرشید کل سعودی عرب نے ایک ایسے پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعہ یمن کے اندر پھیلنے والی کولیرا بیماری کو ختم کیا جا سکتا ہے اور عالمی ادارۂ صحت نے بتایا ہے کہ اس کی وجہ 17 گورنریٹ میں 200 سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔ […]

یمن میں کولیرا بیماری کو ختم کرنے کی سعودی کوششیں

ریاض: نائف الرشید

کل سعودی عرب نے ایک ایسے پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعہ  یمن کے اندر پھیلنے والی کولیرا بیماری کو ختم کیا جا سکتا ہے اور عالمی ادارۂ صحت نے بتایا ہے کہ اس کی وجہ 17 گورنریٹ میں 200 سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔

سعودی رائل کورٹ کے مشیر کار اور "شاہ سلمان سینٹر برائے انسانی ریلیف اور امداد” کے نگران ڈاکٹر عبد اللہ ربیعہ نے کہا ہے کہ یمن میں کولیرا کی بیماری کو ختم کرنے کے لئے فوری جواب کے طور پر یمنی  وزارت صحت، سعودی وزارت صحت، تنظیم "ورلڈ ہیلتھ” اور "یونیسیف” کی ماتحت "ہائی ریلیف کمیٹی” کے تعاون کے ساتھ ایک ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے اور انہوں نے یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی سے ملاقات کے بعد مزید کہا ہے کہ بیماری کو روکنے کے لئے مزید دوسرے بڑے اور فوری پروگرام بھی ہیں۔

جمعہ 22 شعبان 1438 ہجری­ 19 مئی 2017ء  شمارہ: (14052)