سعودی -امریکی سربراہی اجلاس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط

ریاض: عبد الہادی حبتور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ آج پہلی خاتون میلانیا اور ایک بلند معیار وفد کے ساتھ ایک تاریخی دورہ پر ریاض پہنچ رہے ہیں جہاں وہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز سے ملاقات کریں گے اور دونوں رہنماء اپنے ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک اور تاریخی […]

سعودی -امریکی سربراہی اجلاس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط

ریاض: عبد الہادی حبتور

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ آج پہلی خاتون میلانیا اور ایک بلند معیار وفد کے ساتھ ایک تاریخی دورہ پر ریاض پہنچ رہے ہیں جہاں وہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز سے ملاقات کریں گے اور دونوں رہنماء اپنے ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک اور تاریخی تعلقات بحال کرنے کے لئے دو طرفہ گفتگو کریں گے۔

توقع یہ ہے کہ آج صدر ٹرمپ سعودی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کریں گے اور اس گفتگو کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے اور اس گفتگو کے درمیان فوجی، معاشی اور سیاسی جیسے چند بڑے معاہدات ہونگے۔

اسی طرح امریکی صدر خلیج تعاون کونسل کے چھ ملکوں کے رہنماؤں کے ساتھ سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور امید ہے کہ ریاسہائے متحدہ امریکہ اور خلیجی ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات مضبوط ہوں گے اور ان کے ذریعہ بہت سارے اقدامات کئے جائیں گے جیسے اسلحہ کا مسئلہ ہے، معاشی اور سیکورٹی کے پہلو ہیں، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور اس کو تعاون کرنے کا مسئلہ ہے اور تعلیمی میدان میں تعاون کو تقویت پہنچانے کا مسئلہ ہے۔

ہفتہ 23 شعبان 1438 ہجری­ 20 مئی 2017ء  شمارہ: (14053)