شمالی شام میں ترکی کی طرف سے نئی آزاد فوج کی تیاری
بیروت: کارولین عاکوم شامی مخالف جماعتوں کے ذرائع نے شمالی شام میں ترکی کے لائحۂ عمل میں تبدیلی اور ایک آزاد فوج کی تیاری کی طرف اشارہ کیا ہے اور اس کا مقصد شمالی شام میں مخالف جماعتوں کے ماتحت علاقوں میں امن واستقرار کی حفاظت کرنا ہے لیکن یہ فوج […]

بیروت: کارولین عاکوم
شامی مخالف جماعتوں کے ذرائع نے شمالی شام میں ترکی کے لائحۂ عمل میں تبدیلی اور ایک آزاد فوج کی تیاری کی طرف اشارہ کیا ہے اور اس کا مقصد شمالی شام میں مخالف جماعتوں کے ماتحت علاقوں میں امن واستقرار کی حفاظت کرنا ہے لیکن یہ فوج شامی قومی فوج کا ایک حصہ قرار پائے گی اور ترکی کی فوج صرف شامی سرحدوں کے دائرہ میں رہے گی۔
احرار الشام اور جیش اسلام کے ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو یہ معلومات فراہم کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ترکی میں مشق کرنے کے لئے جمع ہونے والے اہلکار کی تعداد دس ہزار ہے اور ان کی بڑی تعداد وہ ہے جو ترکی کی طرف سے تشکیل کردہ "درع فرات” نامی فوج میں تھی جس کے مشن کے اختتام کا اعلان مارچ میں کر دیا گیا ہے۔
اتوار 24 شعبان 1438 ہجری 21 مئی 2017ء شمارہ: (14054)