دوسری مرتبہ روحانی ایران کے صدر منتخب۔۔۔ خامنئی کی طرف سے مباک بادی نہیں
لندن: عادل السالمی کل دوسری مرتبہ صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے کے اعلان کے بعد ایرانی صدر حسن روحانی نے اہل ایران کے سامنے اپنی بات میں ملک کے اندر مزید آزادی فراہم کرنے اور ملک کے باہر مزید وسعت فراہم کرنے کے وعدوں کو پورا کرنے کا عہد وپیمان کیا […]

لندن: عادل السالمی
کل دوسری مرتبہ صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے کے اعلان کے بعد ایرانی صدر حسن روحانی نے اہل ایران کے سامنے اپنی بات میں ملک کے اندر مزید آزادی فراہم کرنے اور ملک کے باہر مزید وسعت فراہم کرنے کے وعدوں کو پورا کرنے کا عہد وپیمان کیا ہے اور پرزور انداز میں کہا ہے کہ ایرانی عوام بین الاقوامی سوسائٹی کے ساتھ اپنے تعلقات میں اضافہ کرنے کے لئے مستعد ہے لیکن اس کی بنیاد قومی مفادات اور باہمی احترام پر ہوگی۔
روحانی نے کہا ہے کہ اہل ایران نے دہشت پسندی اور دہشت گردی سے دور رہ کر دنیا کے ساتھ تعاون کرنے کا ارادہ کیا ہے اور انہوں نے اپنے مقابل قدامت پسند امیدوار ابراہیم رئیسی کے انقلابی کوششوں کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔
اتوار 24 شعبان 1438 ہجری 21 مئی 2017ء شمارہ: (14054)