مصر اور مصر کی قبطی عوام دہشت گردی کے نشانہ پر

قاہرہ: ولید عبد الرحمن کل مصر میں دہشت گردی نے قبطی عوام کو اپنا نشانہ بنایا ہے جس میں 28 افراد ہلاگ ہوئے ہیں جن میں زیاہ تر بچے ہیں اور دوسرے افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چند عیسائی افراد مصر کے المینیا گورنریٹ […]

مصر اور مصر کی قبطی عوام دہشت گردی کے نشانہ پر

قاہرہ: ولید عبد الرحمن

کل مصر میں دہشت گردی نے قبطی عوام کو اپنا نشانہ بنایا ہے جس میں 28 افراد ہلاگ ہوئے ہیں جن میں زیاہ تر بچے ہیں اور دوسرے افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چند عیسائی افراد مصر کے المینیا گورنریٹ میں ایک گاڑی کے ذریعہ کسی مذہبی جگہ کی زیارت کے لئے جارہے تھے اور  راستہ میں گاڑی رکوا کر چند مسلح افراد نے ان پر گولی چلانی شروع کر دی۔

وزارت داخلہ کے تابع سیکورٹی میڈیا سنٹر کے ذمہ دار ذرائع نے کہا ہے کہ تین گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے ریگستانی راستہ سے جانے والی ایک ایسی گاڑی پر اندھا دھن گولی چلانا شروع کر دیا تھا جس میں قبطی بچے اور شہری جارہے تھے۔

ہفتہ 1 رمضان 1438 ہجری ­ 27 مئی 2017ء  شمارہ: (14060)