قطر کے امیر کی طرف سے روحانی کو مبارکبادی۔۔ ان کے بیانات کی تصدیق اور معلومات ہیگ کرنے کی خبر جھوٹی

ریاض: عبد اللہ آل ہیضہ قطر کے امیر الشیخ تمیم ابن حمد آل ثانی نے کل ایرانی صدر حسن روحانی سے فون کے ذریعہ گفتگو کی اور انہیں رمضان المبارک اور دوبارہ ایران کے صدر منتخب ہونے کی مبارکبادی دی ہے۔ ایک ہفتہ میں قطر کے امیر کے ذریعہ یہ دوسرا […]

ریاض: عبد اللہ آل ہیضہ

قطر کے امیر الشیخ تمیم ابن حمد آل ثانی نے  کل ایرانی صدر حسن روحانی سے فون کے ذریعہ گفتگو کی اور انہیں رمضان المبارک اور دوبارہ ایران کے صدر منتخب ہونے کی مبارکبادی دی ہے۔ ایک ہفتہ میں قطر کے امیر کے ذریعہ یہ دوسرا فون ہے۔ پہلا فون اس وقت ہوا جب قطر کے امیر کی طرف منسوب شدہ بیانات جاری ہوئے تھے اور یہ بیانات خلیجی ممالک کے لئے گستاخی کے مانند تھے کیونکہ ان بیانات میں علاقہ میں ایران کے دینی اور علاقائی کردار کے بارے میں کہا گیا تھا۔ یہ دوسرے فون سے الشیخ تمیم کی طرف منسوب شدہ بیانات کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ دوحہ نے اس بیان کی نفی کرنے اور اس بات کا دعوہ کرنے کی کوشش کی ہے کہ چند دن پہلے قطر کی اس نیوز ایجنسی کی معلومات کو ہیگ کر لیا گیا تھا جس نے یہ بیان نشر کیا تھا۔

اتوار 2 رمضان 1438 ہجری ­ 28 مئی 2017ء  شمارہ: (14061)