محمد بن سلمان پوٹن سے ملنے ماسکو پہنچ رہے ہیں

رياض: نايف الرشيد سعودی ولی عہد کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج ماسکو پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعلقات کی فائلوں سمیت شام اور ایران کے بارے میں تبادلۂ خیال کے لئے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں دونوں ملکوں کے مابین […]

محمد بن سلمان پوٹن سے ملنے ماسکو پہنچ رہے ہیں

رياض: نايف الرشيد

سعودی ولی عہد کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج ماسکو پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعلقات کی فائلوں سمیت شام اور ایران کے بارے میں تبادلۂ خیال کے لئے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں دونوں ملکوں کے مابین تعاون پروٹوکول پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔

روس میں سعودی عرب کے سفیر عبد الرحمن الرسی نے "الشرق الاوسط” کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا ماسکو کا دورہ باہمی اتفاق کے اعتبار سے نہایت اہم ہے۔ کیونکہ یہ دورہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا بیرون ملک پہلے دورہ کے دوران سعودی عرب کو اپنا پہلا اسٹیشن منتخب کرنے اور سعودی عرب کی جانب سے خیلجی امریکی سربراہی اجلاس اور عرب اسلامی امریکی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے کے بعد ہے۔ انہوں نے ریاض اور ماسکو کے مابین تمام شعبہ جات میں گہرے تعاون کی مشترکہ خواہش کی جانب اشارہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کی عوام کے مفادات کے حصول کے ساتھ ساتھ خطے میں سلامتی اور استحکام کو بہتر بنانا ہی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور صدر پوٹن کا بھی خواب ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان اور پوٹن کے مابین یہ ملاقات، روسی صدر کی اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانویل میکرون کے ساتھ شامی بحران جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کے لئے سربراہی اجلاس کے بعد ہے۔

منگل 4 رمضان المبارک 1438 ہجری ­ 30 مئی 2017ء  شمارہ: (14063)