تنف

ہم "عوامی فورس” اور ایران کے خلاف مزاحمت کریں گے : شامی کرد

  لندن: "الشرق الاوسط” کل شامی کرد رہنما نے "الشرق الاوسط” کو یقین دہانی کی کہ "شامی ڈیمو کریٹک فورسز” جن میں کرد "عوامی حفاظتی یونٹس” بھی شامل ہیں یہ عراق کی "عوامی فورسز” کے خلاف مزاحمت کرے گی اگر وہ سرحد پار اس کے زیر کنٹرول علاقے

ہم "عوامی فورس” اور ایران کے خلاف مزاحمت کریں گے : شامی کرد

لندن: "الشرق الاوسط”

کل شامی کرد رہنما نے "الشرق الاوسط” کو یقین دہانی کی کہ "شامی ڈیمو کریٹک فورسز” جن میں کرد "عوامی حفاظتی یونٹس” بھی شامل ہیں یہ عراق کی "عوامی فورسز” کے خلاف مزاحمت کرے گی اگر وہ سرحد پار اس کے زیر کنٹرول علاقے میں داخل ہوتی ہیں۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ وہ "ایران کی موجودگی کو ہرگز قبول نہیں کریں گے اور کسی بھی صورت میں عراقی عوامی فورس اور شامی حکومت کے مابین پل کا کردا رادا نہیں کریں گے”۔

عراق کی "عوامی فورسز” کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پیر کے روز وہ شام کے ساتھ سرحد کے قریب پہنچ گئے ہیں اور شامی حکومت اور ایرانی ملیشیاؤں کی حمایت سے دوسری جانب جائیں گے۔ جبکہ شامی حکومت اور ایرانی ملیشیا تدمر کے مضافات سے سرحدی راہداری تنف کی جانب پیش قدمی کی کوشش کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ تنف نامی یہ علاقہ امریکہ کی زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کے زیر کنٹرول ہے جو "داعش” کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔

بدھ 5 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 31 مئی 2017ء  شمارہ: (14064)