مصری کاروائیاں لیبیا کے وسط تک پہنچ رہی ہیں
لیبی مصری سرحد: عبد الستار حتیتہ – قاہرہ: خالد محمود لیبیا میں شدت پسندوں کے کیمپوں کے خلاف مصری کاروائیوں کا دائرہ کار درنہ اور جبل الاخضر میں چار روز تک جنگی کاروائیاں جاری رہنے کے بعد کل لیبیا کے وسطی شہر الجفرہ اور ہون تک وسیع ہو گیا ہے۔ لیبیا اور […]

لیبی مصری سرحد: عبد الستار حتیتہ – قاہرہ: خالد محمود
لیبیا میں شدت پسندوں کے کیمپوں کے خلاف مصری کاروائیوں کا دائرہ کار درنہ اور جبل الاخضر میں چار روز تک جنگی کاروائیاں جاری رہنے کے بعد کل لیبیا کے وسطی شہر الجفرہ اور ہون تک وسیع ہو گیا ہے۔
لیبیا اور مصر کی سرحد کے فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ کل سے الجفرہ اور ہون کے علاقوں میں مصری کاروائیاں جاری ہیں، اس دوران ان تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا جو مصری شدت پسندوں کے لئے اپنے دروازے کھولتے ہیں اور انھی میں "بنغازی دفاعی جنگ” سے تعلق رکھنے والے بقیہ گروہ شامل ہیں”۔
علاوہ ازیں سرحد پر مصر اقدامات بھی سخت کر دیئے گئے ہیں، جس سے لیبیا کے راستے میں تعمیراتی مواد لے جانے والے سینکڑوں ٹرک جمع ہوگئے ہیں۔ جبکہ ایسی صورت حال میں ڈرائیوروں اور کاروباری افراد ابحالی کے نتظار کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔