ٹرمپ کا اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے "موسمیاتی معاہدے” سے امریکہ کی دستبرداری کا اعلان
واشنگٹن: "الشرق الاوسط” امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدے کو نبھاتے ہوئے کل ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی "پیرس موسمیاتی معاہدے” سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے میں شامل رہنے کی صورت میں غیر مناسب طور پر امریکی عوام

واشنگٹن: "الشرق الاوسط”
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدے کو نبھاتے ہوئے کل ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی "پیرس موسمیاتی معاہدے” سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے میں شامل رہنے کی صورت میں غیر مناسب طور پر امریکی عوام پر اس کی لاگت میں مزید اضافہ ہوگا۔ یاد رہے کہ دستبرداری کا فیصلہ؛ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد "امریکی کاروباری افراد کو اولین ترجیح دینے” کے وعدے کو پورا کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے "بہتر معاہدہ” کرنے کی کوشش پر امید ظاہر کی۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی زیر سرپرستی 2015 کے اواخر میں 190 ممالک نے فرانسیسی دارالحکومت میں گلوبل وارمنگ روکنے کے لئے فاضل گیسوں کے اخراج میں کمی لانے کا معاہدہ کیا تھا۔
اب ریاست ہائے متحدہ امریکہ اس معاہدے سے 18 ماہ کے بعد باقاعدہ دستبردار ہو رہا ہے، جس میں بیجنگ اور واشنگٹن نے باراک اوباما جیسی نمایاں شخصیت کی زیر صدارت اس تاریخی معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔