ٹرمپ سفارت خانے کی منتقلی کو ملتوی کرتے ہوئے تل ابیب کو برہم کر رہے ہیں

تل ابيب: نظير مجلی – رام الله: كفاح زبون امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل امریکی سفارت خانے کو حالیہ وقت میں قدس منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر فلسیطینی اتھارٹی کو سکون ملا ہے جبکہ اسرائیل اس پر برہم ہوا ہے۔ امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق […]

ٹرمپ سفارت خانے کی منتقلی کو ملتوی کرتے ہوئے تل ابیب کو برہم کر رہے ہیں

تل ابيب: نظير مجلی – رام الله: كفاح زبون

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل امریکی سفارت خانے کو حالیہ وقت میں قدس منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر فلسیطینی اتھارٹی کو سکون ملا ہے جبکہ اسرائیل اس پر برہم ہوا ہے۔

امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدر نے اس اقدام کو ملتوی کیا ہے کالعدم نہیں۔ یاد رہے کہ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران سفارت خانے کی قدس منتقلی کے بارے میں بار بار وعدہ کیا تھا اور اپنے موقف کے موافق امریکی سفیر کو وہاں تعینات کیا تھا۔ تاہم گذشتہ جنوی میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد  انہوں نے اسرائیلی اور فلسطینی سینیئر عہدے داروں سے واشنگٹن میں ملاقات کی اور گذشتہ ہفتے خطے کا دورہ کیا جس میں مسئلے کے پائیدار حل کی تلاش کا وعدہ کیا تھا۔ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے کل پہلی بار ملتوی کرنے کے بارے میں بیان دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے اسلاف؛ بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور باراک اوباما، کی پیروی کرتے ہوئے اپنے وزیر خارجہ کو سفارت خانے کو منتقل نہ کرنے کا حکم دیا ہے، جیسا کہ کانگرس نے سن 2015 میں منظور کیا تھا۔

جمعہ 7 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 02 جون 2017ء  شمارہ: (14066)