"داعش” اور "القاعدة” عراق میں ایک نئی تنظیم کو تشکیل دے رہے ہیں
اربيل: "الشرق الاوسط” کرکوک گورنریٹ میں ڈسٹرک اور مضافاتی علاقے کی پولیس کے سربراہ برگیڈیئر سرحد قادر نے "الشرق الاوسط” کو انکشاف کیا ہے کہ کل "داعش” اور "القاعدہ” دونوں تنظیوں کے مسلح عناصر نے نئی مسلح تنظیم کی تشکیل نو کے لئے اجلاس منعقد ک

اربيل: "الشرق الاوسط”
کرکوک گورنریٹ میں ڈسٹرک اور مضافاتی علاقے کی پولیس کے سربراہ برگیڈیئر سرحد قادر نے "الشرق الاوسط” کو انکشاف کیا ہے کہ کل "داعش” اور "القاعدہ” دونوں تنظیوں کے مسلح عناصر نے نئی مسلح تنظیم کی تشکیل نو کے لئے اجلاس منعقد کیا۔
برگیڈیئر قارد نے مزید کہا کہ "داعش” اور "القاعدہ” دونوں تنظیموں کے مسلح افراد اور دیگر دہشت گرد جماعتیں گورنریٹ دیالی اور حمرین کی پہاڑیوں کی جھیل کے قریب حویجہ اور دیگر علاقوں پر تنظیم کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے "ایک نئی تنظیم کی بنیاد رکھ رہی ہے”۔ ان کا یہ ماننا ہے کہ اس نئی تنظیم کی صفوں میں عرب اور غیر ملکی مسلح افراد شامل ہونگے۔ یاد رہے کہ یہ سب "داعش” کے "موصل اور اس کے مغربی علاقوں کے مسلسل خسارے کے بعد ہے۔