مصر کے خلاف ہمیں کوئی ملک نہیں اکسا سکتا : سوڈانی وزیر خارجہ

قاہرہ: سوسن ابو حسين سوڈان کے وزیر خارجہ ابراہیم غندور نے اپنے ملک کے مصر کے ساتھ تعلقات کو "انتہائی خاص قرار دیا” اور "الشرق الاوسط” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک سوڈان کو مصر کے خلاف نہیں اکسا سکتا۔ قطر کے سوڈان کے ساتھ خاص تعلقات کی بنا پر […]

مصر کے خلاف ہمیں کوئی  ملک نہیں اکسا سکتا : سوڈانی وزیر خارجہ

قاہرہ: سوسن ابو حسين

سوڈان کے وزیر خارجہ ابراہیم غندور نے اپنے ملک کے مصر کے ساتھ تعلقات کو "انتہائی خاص قرار دیا” اور "الشرق الاوسط” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک سوڈان کو مصر کے خلاف نہیں اکسا سکتا۔

قطر کے سوڈان کے ساتھ خاص تعلقات کی بنا پر اگر خرطوم کو مصر کا استحصال کرنے کو کہا جائے تو کیا صورت ہوگی؟، اس سوال کے جواب  دیتے ہوئے   غندور نے کہا "ہم کسی کو بھی پرگز اس چیز کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ کسی صورت مصر کی سلامتی و استحکام کو نقصان پہنچائے”۔

پیر 10 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 05 جون 2017ء  شمارہ: (14069)