قطر کی معیشت اپنے حکام کے رویہ کی قیمت ادا کر رہی ہے

اربوں ڈالر مالیت کے ممکنہ نقصانات   رياض ـ جدہ: "الشرق الاوسط” قطر کے حکام کے منفی رویے کی وجہ سے اس کے معاشی بہاؤ پر منفی اثرات کا ایک سیلاب امڈ آیا ہے۔ جبکہ اس بائیکاٹ سے مالیاتی شعبے سب سے زیادہ متاثر ہونگے۔ جبکہ اربوں ڈالر سرمایہ کاری کے حجم والی سعودی […]

قطر کی معیشت اپنے حکام کے رویہ کی قیمت ادا کر رہی ہے
اربوں ڈالر مالیت کے ممکنہ نقصانات

رياض ـ جدہ: "الشرق الاوسط”

قطر کے حکام کے منفی رویے کی وجہ سے اس کے معاشی بہاؤ پر منفی اثرات کا ایک سیلاب امڈ آیا ہے۔ جبکہ اس بائیکاٹ سے مالیاتی شعبے سب سے زیادہ متاثر ہونگے۔ جبکہ اربوں ڈالر سرمایہ کاری کے حجم والی سعودی عرب کی 388 سے زائد کمپنیوں کا قطر کی مارکیٹ سے انخلا کرنے کی صورت میں، اس بائیکاٹ کا منفی اثر بڑھ کر منصوبوں کے بنیادی ڈھانچوں کو غیر فعال بنا دے گا، جن میں سرفہرست تعمیراتی کمپنیاں ہیں جن کے نکل جانے سے تعمیراتی منصوبے بند ہو جائیں گے۔

"الشرق الاوسط” سے بات کرتے ہوئے اقتصادی ماہرین نے کہا کہ قطر کی معیشت کو اس بائیکاٹ سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوگا، قطر خلیجی کارباری تبادلے کی خاصیت کھو دے گا جسکا حجم 80 ملیار ڈالر ہے، اس کے ساتھ ساتھ زمینی، سمندری اور ہوائی نقل وحمل کے شعبوں کے نقصانات بھی شامل ہیں۔ سمندری بندرگاہوں کے ماہرین کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ زمینی سرحد کی بندش کے ساتھ اگلے چند دنوں میں قطر کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جبکہ بحری جہازوں اور کنٹینرز میں 50 فیصد تک کمی کے باعث قطری بندرگاہوں سے سعودی مارکیٹ کے لئے سامان کی نقل وحمل میں بڑی واضح کمی واقع ہوگی۔

منگل 11 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 06 جون 2017ء  شمارہ: (14070)