آئرش شناخت کا حامل مراکشی نوجوان لندن حملوں میں ملوث

  لندن: "الشرق الاوسط” کل برطانوی پولیس نے گذشتہ ہفتے کے روز لندن میں حملہ کرنے والے تین مسلح افراد میں سے دو کی شناخت کرلی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے ایک رشید رضوان نامی آئرش شناخت کا حامل مراکشی ہے، جبکہ دوسرا پاکستان میں پیدا ہونے والا برطانوی شہری خرم […]

آئرش شناخت کا حامل مراکشی نوجوان لندن حملوں میں ملوث

لندن: "الشرق الاوسط”

کل برطانوی پولیس نے گذشتہ ہفتے کے روز لندن میں حملہ کرنے والے تین مسلح افراد میں سے دو کی شناخت کرلی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے ایک رشید رضوان نامی آئرش شناخت کا حامل مراکشی ہے، جبکہ دوسرا پاکستان میں پیدا ہونے والا برطانوی شہری خرم شہزاد بٹ ہے جو "سیکورٹی سروسز میں مشہور تھا”۔

برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس کے سربراہ مارک راولی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ 27 سالہ بٹ انتہا پسند سرگرمیوں کی وجہ سے زیر نگرانی تھا، مگر "اس بات کا کوئی ثبوت نہیں تھا کہ وہ اس حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے”۔ انہوں نے 33 سالہ رضوان کے بارے میں "دعوی کیا کہ وہ مراکشی اور لیبی ہے”۔ "رویٹرز” ایجنسی کے مطابق رضوان نے 25 سالہ رشید الخضر کے نام کی شناخت کو استعمال کیا۔

منگل 11 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 06 جون 2017ء  شمارہ: (14070)