قطر کے بحران کا حل اس کے رویے میں تبدیل سے مشروط

خادم حرمين اور بحرین کے بادشاہ کا پیش رفت کا جائزہ – اور الكويت کے امیر دبئی اور دوحہ میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں * ٹرمپ کا شیخ تمیم اور میٹیس سے رابطہ اور سعودی کوششوں کی تعریف   جدہ: "الشرق الاوسط” دبئی: مساعد الزيانی قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے […]

قطر کے بحران کا حل اس کے رویے میں تبدیل سے مشروط
خادم حرمين اور بحرین کے بادشاہ کا پیش رفت کا جائزہ – اور الكويت کے امیر دبئی اور دوحہ میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں * ٹرمپ کا شیخ تمیم اور میٹیس سے رابطہ اور سعودی کوششوں کی تعریف

جدہ: "الشرق الاوسط” دبئی: مساعد الزيانی

قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے سبب خلیجی اور عرب ممالک کے دباؤ میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس میں کمی کے لئے کچھ کوششیں بھی ظاہر ہوئی ہیں، جنکا کہنا ہے کہ دوحہ کے ساتھ کشیدگی کا حل خطے میں اس کے رویے اور اس کی پالیسیوں سے مشروط ہے

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل جدہ میں بحرینی فرمان روا شاہ حمد بن عیسی کا خیر مقدم کیا اور ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مابین تعلقات اور علاقے کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

علاوہ ازیں منگل کے روز خادم حرمین نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا رابطہ موصول کیا، جس کے دوران دونوں ملکوں کے مابین تعلقات، خطے کی اور عالمی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ ٹرمپ نے رابطے کے دوران دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سعودی قیادت کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول کی خاطر ان کے ملک کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک مستحکم انداز سے انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کریں۔

بحران کے حل کی کوششوں کے ضمن میں کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے کل دبئی کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے بات چیت کی۔ دونوں فریقوں نے علاقائی و بین الاقوامی تعاون میں فروغ کی اہمیت، انتہا پسندی اور دہشت گردی کی روک تھام کے لئے انہیں مالی معاونت کرنے والے ذرائع کی ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی طرف سے کویت کے امیر کو وہی کہا گیا جو سعودی عرب نے کہا تھا کہ قطر کے ساتھ بحران کا حل اس کی پالیسیوں میں تبدیلی کے ساتھ منسلک ہے۔ اس کے بعد کل کویت کے امیر اپنے مشن کو مکمک کرنے کے لئے دوحہ روانہ ہوئے۔

جمعرات 13 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 08 جون 2017ء  شمارہ: (14072)